جہلم

جشن عید میلادالنبی ﷺ؛ یونین کونسل گھرمالہ میں مقابلہ حسن قرآت اور نعت خوانی کا انعقاد

جہلم: جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں یونین کونسل گھرمالہ میں مقابلہ حسن قرآت اور نعت خوانی کا انعقاد، تقریب کے مہمان خصوصی میڈم مریم ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم اور ملک ضمیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سوہاوہ تھے، کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل جہلم کی یونین کونسل گھرمالہ میں مقابلہ حسن قرآت اور نعت خوانی کا انعقاد کیاگیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی میڈم مریم ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جہلم اور ملک ضمیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سوہاوہ تھے۔

قرآت اور نعت پاک سے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن پر آنے والے طلباء میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ محمد سلیمان سیکرٹری یونین کونسل گھرمالہ نے بہت اچھے انتظامات کئے۔ پروگرام میں عوام کی کثیر تعداد سکول کے بچوں اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اسٹاف اور ضلع جہلم کے سیکرٹری نے بھرپور شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button