انسان کی بے احتیاطی ہی تمام بیماریوں کے بگڑنے کا سبب بنتی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء

پنڈدادنخان: ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء نے کہا کہ صحت مند اور خوشحال زندگی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے، اچھی صحت کے لیے مناسب خوراک اور بہت ضروری ہیں تاکہ بیمارویوں سے بچا جاسکے، اچھی غذا اور کھانے پینے کے مناسب ٹائم ٹیبل سے انسان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے اور قوت مدافت بھی بہتر رہتی ہے۔
فخر تحصیل پنڈدادنخان ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایتھنزیالوجی آئی سی یو ایڈمن مینجمنٹ علامہ اقبال میڈیکل کالج جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹر محمد ضیاء آف پنڈی سید پور نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے سینئر صحافی صفر علی خان جوکہ ان دنوں علیل ہیں اور ان کے ہاں زیر علاج ہیں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی بے احتیاطی ہی تمام بیماریوں کے بگڑنے کا سبب بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھانے پینے میں مصالحہ جات چکنائی اور میٹھے کا وافر استعمال کولسٹرول معدے اور شوگر سمیت دیگر بیماریوں کا سبب بنتا ہے، زیادہ میٹھا اور تیز مصالحہ جات والے کھانوں کے استعمال کے باعث شوگر اور دل کے امراض میں کافی اضافہ ہورہا ہے جس کو انسان خود احتیاط کرکے روک سکتا ہے اگر ہم روٹین سے مناسب غذا لیں تو بہت سے بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر محمد اشرف ضیاء نے کہا کہ آج کے جدید دور کی نسبت ہمارے بزرگ پرہیز اور مناسب غذا کے استعمال کی بنا پر اپنی صحت کا خاص خیال رکھتے تھے آج کل کے نوجوان فاسٹ فوڈ اور سپائسی کھانوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں جوکہ انسانی صحت کے لیے مفید نہیں پانچ وقت کی نماز سے اللہ تعالی بھی خوش ہوتے ہیں اور روحانی و جسمانی ورزش بھی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ وقت کی نماز کھانے پینے میں احتیاط اور واک کو روٹین بنانے سے بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے، پریشانیوں اور ڈپریشن سے بچنے کے لیے اللہ تعالی سے قربت بہت ضروری ہے، موبائل فون کا بے جا استعمال بھی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے، زندگی اللہ تعالی کی خاص نعمت ہے، کھانے پینے میں احتیاط اور دینی احکامات پر عمل کرکے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔