سوہاوہ

ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں 2 روزہ انٹر کالجز انعامی مقابلہ جات کا انعقاد

سوہاوہ: ماہ ربیع الاول اور سیرت طیبہ ﷺ کی مناسبت سے کالجز کے طلبہ کے درمیان تین اہم مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔

کالجز، یونیورسٹیز میں دم توڑتی ہم نصابی سرگرمیوں کو پھر سے اجاگر کرنے، نیز انہیں سیرت طیبہ جیسے نہایت مبارک عنوان سے جوڑ کر ایک بامقصد اور مثالی سرگرمی عمل میں لائی گئی۔

یہ مقابلہ جات شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے، ان کا جملہ نظم و نسق بھی شعبہ علوم اسلامیہ کے اساتذہ کرام نے سنبھالا اور حسن و خوبی سے سرانجام دیا، ان مقابلہ جات کی اہم بات یہ بھی تھی کہ دینی مدارس کے مرحلہ خاصہ کے طلبہ و طالبات کو بھی ان کے تعلیمی لیول کے مطابق ان انٹرکالجز مقابلہ جات میں شامل کیا گیا۔

سوچ یہ ہے کہ دینی مدارس جو کہ کسی بھی یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہوتے ہیں، انہیں اپنی جملہ سرگرمیوں میں نہ صرف جوڑ کر رکھا جائے بلکہ کالج لیول سے ہی عصری نظام تعلیم کا حصہ بنانے کی کوشش کی جائے، آنے والے وقت میں بی ایس اسلامک اسٹڈیز مزید اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک بنیاد کا کام کرے گا، جس کے لیے انٹرمیڈیٹ یا مرحلہ خاصہ کے بعد سے ہی طلبہ و طالبات کو فکر کرنا ہو گی۔

تینوں مقابلہ جات میں ملک بھر سے ایک قابل ذکر تعداد نے شمولیت کی۔ حسن نعت، حسن تقریر اور مضمون نویسی میں میں کل نو پوزیشنز میں سے چار اہل مدارس کے نام ہوئیں جبکہ بقیہ کالجز کے طلبہ و طالبات نے حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button