جہلماہم خبریں

جہلم میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے گندم سمگلنگ کی کو شش نا کام بنا دی، 3 گاڑیاں پکڑی گئیں

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں گندم کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف آپریشن جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے سمگلنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 3 گاڑیاں پکڑ لیں۔

تر جمان ضلعی انتظا میہ کا کہنا تھا کہ قبضے میں لی گئی 2 گاڑیوں سے گندم جبکہ 1گاڑی سے آٹا برآمد ہوا۔ گندم کو بغیر پرمٹ حافظ آباد سے پشاور بھیجا جا رہا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہد یعقوب کی سربراہی میں ڈی ایف سی راولپنڈی اور جہلم کی جانب سے کارروائیاں کی گئی ہیں، کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر آٹے کے بحران اور قیمتوں پر قابو رکھنے کیلئے سمگلرز کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ کیخلاف آپریشن کا مقصد آٹے اور گندم کے بحران اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانا ہے۔ کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر مارکیٹوں میں آٹا کی سرکاری ریٹ پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button