جشن عید میلاد النبی ﷺ کومنانے کیلئے تیاریاں جوش وخروش کے ساتھ جاری

جہلم: جشن عید میلاد النبی ﷺ کومنانے کیلئے تیاریاں جوش وخروش کے ساتھ جاری ہیں۔
سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں بھی کیا جا رہا ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہفتہ رحمت اللعالمین کے حوالے سے مختلف سرکاری و نجی اداروں میں سیمینارز اور تقریری مقابلے کروائے جارہے ہیں۔
شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں جشن عید میلاد النبی کے آغاز پر ہی چراغاںکرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور 12 ربیع الاول کے دن جشن میلادالنبی ﷺ کے جلوس اور جلسوں کے حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ ملحقہ علا قوں کو بھی روشنیوں سے منور کیا جا رہاہے۔
عید میلاد النبی ﷺ کامرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شاندار چوک پہنچے گا، راستے میں شہری تنظیموں کی طرف سے دودھ کی سبیلیں اور نذر و نیاز کا بھی اہتمام کیا جائیگا، جلسوں میں عاشقانِ رسول نعتیں، درودو شریف کی صدائے بلند کرتے ہوئے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے شاندار چوک کے مقام پر پہنچے گے جہاں علمائے کرام آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی حیات ِ طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔