سوہاوہ

گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ راجہ امیر داد، راجہ شیراز کیانی

سوہاوہ: گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہے، ٹیلنٹ ایوارڈز حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، قوم کے نونہالوں کا مستقبل تابناک بنانے کے لئے ہم اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ راجہ امیرداد خان کیانی اور راجہ محمد شیراز کیانی کا مشترکہ پیغام۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کی کامیاب تقریب کے حوالے سے برطانیہ میں مقیم آنریری برجس راجہ امیرداد خان (برجس آف ہائی ویکمب، یوکے۔ چیئرمین پاکستان فورم ہائی ویکمب۔ سرپرست اعلیٰ گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان) اور راجہ محمد شیراز کیانی (چیئرمین اختر ویلفیئر سوہاوہ۔ چیئرمین اوورسیز ونگ سرجلال خان ویلفیئر کونسل۔ سرپرست اعلیٰ گکھڑ فیملی ویلفیئر ٹرسٹ ضلع جہلم) نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد گکھڑ قوم کے نونہالوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی بلکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بھی ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گکھڑ ٹیلنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں سے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانے کے لئے ہم اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ ہم وطن سے دور رہ کر بھی اپنے وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار ہیں اور اسکی ترقی و استحکام کے لئے گکھڑ قوم کے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button