ڈومیلیاہم خبریں

ڈومیلی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

ڈومیلی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر تھانہ ڈومیلی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 5 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد الرحمنٰ ولد اسد الرحمن سکنہ محمدی چوک جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 44 بور معہ راونڈز برآمد ہوئے محمد علی ولد یاسر محمود منشاء ساکن محلہ اسلامیہ سکول جہلم کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بور معہ راونڈز برآمد ہوا۔

ثاقب جاوید ولد محمد جاوید اقبال سکنہ رمضان پور جہلم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بورمعہ راونڈز برآمد کر لیے، احسن بشیر ولد محمد بشیر سکنہ کوٹلی اللہ یار کے قبضہ سے رائفل 44 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ عمر ابرار شاہد ولد شاہد سکنہ محمدی چوک جہلم کو گرفتار کر کے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

تمام ملزمان کو پابند سلاسل کر دیاگیا جن سے تھانہ ڈومیلی پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، ناجائز اسلحہ پکڑنے پر تھانہ ڈومیلی پولیس کو شہریوں نے شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کارروائیاں عمل میں لائی گئی تو علاقے سے جرائم کاخاتمہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button