یوم دفاع پاکستان کے موقع پر صقارہ بوائز کالج دار العرفان منارہ میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد

دینہ: یوم دفاع پاکستان کے موقع پر صقارہ بوائز کالج دارالعرفان منارہ میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ایڈمنسٹریٹر صقارہ بوائز کالج ملک شدید اللہ اعوان نے طلبا ء سے خصوصی خطاب کیا اس کے علاوہ ہیڈ ماسٹر محمد خاں اورپرنسپل صقارہ کالج محمود اور سٹاف بھی شامل تھا۔
مقررین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ6 ستمبر 1965ء کی جنگ میں افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں مل دیا،جارحیت کرنے والے ملک ہندستان کو بین الاقوامی سطح پر شرمندگی اُٹھانا پڑی،اس جنگ میں جہاں ہماری افواج نے قربانیاں دیں وہاں ہماری پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کی جارحیت اور پیش قدمی کو حب الوطنی کے جذبے اور پیشہ وارانہ مہارتوں سے روکا ہی نہیں بلکہ انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا،لاہور سیکٹر کو میجر عزیز بھٹی جیسے سپوتوں نے سنبھالا، جان دے دی مگر وطن کی مٹی پر دشمن کا ناپاک قدم قبول نہ کیا۔
یاد رہے کہ صقارہ بوائز کالج ایک عظیم درسگاہ ہے جو ایک منفرد مقام رکھتی ہے اس میں دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم دی جاتی ہیں، اس ادارے کی بنیاد مولانا امیر محمد اکرم اعوان ؒ نے رکھی اور اس کا افتتاح جنرل ضیاء الحق نے کیا، اب یہ ادارہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی زیر نگرانی پروان چڑھ رہا ہے۔