جہلم

صحافیوں کے حقوق کی خاطر جدو جہد جاری ہے۔ ڈاکٹر سہیل امتیاز، چوہدری عابد محمود

جہلم: صحافیوں کے حقوق کی خاطر جدو جہد جاری ہے صحافیوں کو پنجاب کے تمام اضلاع میں صحافی کالونیاں اور میڈیکل کی سہولیات سمیت بچوں کی تعلیم بھی دلوانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ صحافیوں کو آپسی اختلافات ختم کرکے متحد ہونا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے تحصیل پنڈدادنخان سے آئے ہوئے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہلم سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں صحافی کالونیاں ،صحافیوں کے بیوی بچوں کو صحت کی سہولتیں اور صحافیوں کے بچوں کو مفت تعلیم دلوانے کے لئے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے قلم اور کیمرے کو حق اور سچ کیلئے استعمال کر یں ، اور علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔ صرف حق کی خاطر اور مظلوم کی داد رسی کے لئے اپنا قلم اور کیمرہ ا ٹھائیں، ظلم کوختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر یں۔

اس موقع پر آفس سیکرٹری عبدالغفارآزاد نے تحصیل پنڈدادنخان سے آنے والے صحافیوں کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button