دینہ

میٹرو پولیٹن سکول اینڈ کالج دینہ میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

دینہ: 6 ستمبر شہیدوں غازیوں کی سر زمین دینہ شہر کے میٹرو پولیٹن سکول اینڈ کالج (ایان کیمپس) میں ڈائریکٹر پروفیسر مسعود الحسن کی زیر نگرانی اور سکول کی ٹیچرز جن میں مسز پروین اختر (پرنسپل) سمیہ کنول، نرگس اسرار، شمع شبیر، مس حضراء، مس پلویشہ، 6 ستمبر کے حوالے سے ایک پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے چیف گیسٹ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان تھے، تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا، اس کے بعد سکول کے بچوں نے پہلے آرمی کی یونیفارم میں فوجی پریڈ کی اور اس کے بعد بچوں اور بچیوں نے ٹیلبو/خاکے پیش کیے جس پر حاضرین مجلس نے خوب دہات دی۔

تقریبات کے اختتام پر پروفیسر مسعود الحسن نے چھ ستمبر کی جنگ کے متعلق سکول کے بچوں کو مکمل طور پر بتایا اور اپنے سکول کے بارے میں روشنی ڈالی۔

آخر میں چیف گیسٹ عبدالغفور چوہان نے خطاب کیا جس میں انہوں نے سب سے پہلے 65ء، 71ء اور آج دن تک سب شہیدوں کو سلام اورخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک غازی فوجی ہونے پر میرے لیے اور بھی فخر کی بات ہے، ہم سب شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن کے حوالے سے ہر پاکستانی بچے، بوڑھے اور جوان سب کا قیامت تک خون گرماتا رہے گا، 6 ستمبر 1965ء کو ہمارے ازلی دشمن، انڈیا نے رات کے اندھیرے میں اچانک پاکستان پر حملہ کر دیا تھا لیکن ہماری بہادر مسلح افواج نے حملے کو روک کر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔

آخر میں عبدالغفور چوہان نے سکول کے بچوں جنہوں نے ٹیلبو پیش کیا اور سکول کی ٹیچر سٹاف کو مباک باد پیش کی، اس تقریبات کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض مس شمع نے دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button