جہلم

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی جہلم کا اجلاس، اشیاء خوردونوش کی ازسرنو قیمتوں کا تعین

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمطاہر امین حیات وٹو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔

تاجروں کی باہمی مشاورت سے باسمتی چاول نیا کی قیمت 215 روپے فی کلو، باسمتی چاول پرانا کی قیمت 235 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 210 روپے، دال چنا باریک 200 روپے، دال مسور موٹی 240 روپے فی کلو، دال مسور باریک 395 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 350 روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 220 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

چنے سفید باریک 275 روپے، چنے کالے باریک 195 روپے، روٹی 100 گرام 12 روپے، نان 120 گرام 18 روپے، چھوٹا گوشت 1100 روپے، بڑا گوشت 550 روپے، دودھ 120 روپے فی لیٹر، دہی 130 روپے، آٹا 10 کلو تھیلا 648 روپے، آٹا 20 کلو تھیلا 1295 روپے جبکہ بیسن کی قیمت 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی جہلم کا اجلاس، اشیاء خوردونوش کی ازسرنو قیمتوں کا تعین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button