جہلماہم خبریں

پسند کی شادی کا انجام، جہلم میں ایک سال بعد لڑکی مبینہ طور پر قتل، 4 ماہ کا بچہ روتا بلکتا رہ گیا

جہلم: سرائے عالمگیر کی رہا ئشی خاتون نے تھانہ سول لائن جہلم میں اپنی بیٹی کے قتل کا مقدمہ درج کروایا کہ میری بیٹی نے تقریبا ڈیڑھ سال قبل اپنی مر ضی سے جاوید اقبال سے شادی کر لی تھی اس کا چار ماہ کا بچہ بھی ہے۔

خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی (ح ،س) نے خودکشی کرلی ہے ،مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیٹی کو جاوید اقبال نے پھندا ڈال کر قتل کیا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ کچھ روز قبل بھی ہمیں اطلاع ملی تھی کی جا وید اقبال کے گھر والوں نے میری بیٹی کو تشدد کر کے گھر سے نکال دیا تھا جو پڑوسیوں کے گھر چلی گئی تھی جس کو بعد میں خا وند اپنے گھر لے آیا تھا، میری بیٹی کو نا حق قتل کیا گیا ہے، میری بیٹی کے قاتلوں کو سزا دی جا ئے ،ہمیں انصاف دیا جا ئے، قتل کی وجہ گھریلو ناچاکی بتائی جاتی ہے۔

تھانہ سول لائن جہلم نے دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button