جہلم

للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر کا کام سستی روی کا شکار رہا تو کنٹریکٹ کینسل کر دیا جائے گا۔ فواد چوہدری

جہلم: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیر صدارت ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال، ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد، پی ٹی آئی رہنما چوہدری فراز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر صاحب دین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع جہلم میں جاری میگا پراجیکٹس، للِہ تا جہلم دیول کیرج وے، جلالپور ایریگیشن، ٹوبہ اور ڈی ایچ کیو ٹراما سنٹر کے قیام، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال، شجرکاری مہم، قلعہ نندنہ کی تزئین و آرائش سمیت سالانہ ترقیاتی پروگرام، لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اگر روڈ کی تعمیر کا کام سستی روی کا شکار رہا تو کنٹریکٹ کینسل کر دیا جائے گا اور دینہ منگلا روڈ کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے آئیسکو حکام کو ہدایت کی سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ بننے والے بجلی کے کھمبوں کو جلد ہٹایا جائے، اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر اور پارکنگ ایریا کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کی کہ پنڈدادنخان میں کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کے لیے پروپوزل تیار کیا جائے۔ چوہدری فواد نے تمام ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہرگز نا سمجھوتہ کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں چوہدری فواد نے ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطہ میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button