ہائیر سکینڈری سکول جلالپور شریف میں مرزا ارشد کی ریٹائرمنٹ پر ایک پروقار بزم کا انعقاد

جلالپورشریف: گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول جلالپور شریف میں مرزا ارشد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار بزم کا انعقاد کیا گیا۔ سربراہ ادارہ جاوید حیدر اور جملہ سٹاف کی خصوصی دعوت پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم اور تحصیل پنڈ دادنخان کے قائدین نے تقریب میں بطور خاص شرکت کی۔
ضلع جہلم سے وفد کی قیادت چوہدری راشد محمود صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم نے کی جبکہ تحصیل پنڈدادنخان سے ملک اسرار احمد کوآرڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن اور جنرل سیکرٹری ہارون الرشید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروقار تقریب تدریسی اوقات کے فوراً بعد گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جلالپور شریف کے پرائمری ونگ کی عمارت کے اندر منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد رئیس مدرسہ جاوید اختر نے حاضرین اور مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا۔
تنظیمی قائدین میں سے چودھری وحید حیدر، چودھری راشد محمود اور ملک اسرار احمد نے اپنے اپنے خطاب میں میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور ریٹائر ہونے والے مدرس مرزا ارشد محمود کی خدمات کا اعتراف کیا گیا جنہوں نے اپنی جوانی کی 25 بہاریں درس و تدریس کے لیے وقف کیاور محنت کے ساتھ اپنے طلباء کی درس و تدریس اور تربیت کی۔
مرزا ارشد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاگیا اور پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کی طرف سے یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔
مہمانوں میں سابق پرنسپل عبدالشکور، چودھری وحید حیدر، ملک محمد افضل میر، احسان الٰہی شاکر، چودھری راشد محمود، چودھری محمد شبیر، راجہ محمد زوہیب، ملک اسرار احمد، چودھری ہارون الرشید اور چودھری افضال محمود شامل تھے۔