جہلم
محکمہ صحت جہلم کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف جہاد کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد

جہلم: محکمہ صحت کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف جہاد کے سلسلے میں ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی سربراہی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
سیمینار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ڈاکٹرز، کلرکس، آفس اسٹنٹس، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
سیمینار میں تمام شرکاء کو بدعنوانی سے بچاؤ کے لیے قرآن اور حدیث کی روشنی میں آگاہی دی گئی، اس کے علاوہ ڈاکٹر وسیم اقبال نے تمام شرکاء کو بتایا کہ ہم کس طرح معاشرے کو اس ناسور سے پاک کر سکتے ہیں۔