پڑی درویزہ

گورنمنٹ کالج پیر پھلاہی ضلع چکوال کے پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمن کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ کولیاں تحصیل چکوال کے رہائشی، گورنمنٹ کالج پیر پھلاہی ضلع چکوال کے پروفیسر ڈاکٹر عزیز الرحمن کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی عمر 95سال تھی۔ اس حوالہ سے مرحومہ طویل العمر خاتون تھیں، مرحومہ کے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور چار بیٹیاں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مرحومہ بشمول اپنے خاندان کے آستانہ عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی پیر نقیب الرحمن کے عقیدت مندوں میں سے تھیں۔

مرحومہ کی میت پر گھر سے جنازہ گاہ تک لگا تار گل پاشی کی جاتی رہی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کے بڑے اجتماع کی امامت مرحومہ کے سعادت مند، فرزند ارجمند خطیب الرحمن نے کی۔

نماز جنازہ میں پرنسپل گورنمنٹ کالج پیر پھلاہی پروفیسر مسعود الرحمن چِھبر، وائس پرنسپل پروفیسر راجہ محمد اکرام، کیپٹن (ر) پروفیسر اسرار احمد بھٹی کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر سے کئی سیاسی و سماجی اور دینی شخصیات نے شرکت کی کولیاں شریف کے مقامی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button