سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی میں سوئی گیس غائب ایل پی جی سلنڈرز کی مانگ میں اضافہ

جہلم: سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی میں سوئی گیس غائب ایل پی جی سلنڈرز کی مانگ میں اضافہ، شہری مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سردیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی گھروں میں سے سوئی گیس غائب ہونا معمول بن گئی ، جس کیوجہ سے شہری ایل پی جی گیس سلنڈرز استعمال کرنے پرمجبور ہو گئے جبکہ کوئلہ اور خشک لکڑی کے نرخ بھی آپے سے باہر ہو گئے ہیں، دفتروں میں جانے والے افراد بھوکے یا بازار سے مہنگے داموں ناشتہ منگوا کر کرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صبح کا ناشہ ، دوپہر اور رات کے کھانے کے وقت سوئی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، پریشر کم ہونے کیوجہ سے جہاں شہری مہنگائی کی چکی میں پہلے ہی پسے ہوئے ہیں وہیں کھانا بازار سے لا کر استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، گھروں میں کھانا پکانے اور پانی گرم کرنے کے لئے سوئی گیس نایاب ہو گئی ہے۔
عوام مہنگے داموں ایل پی جی سلنڈرز اور نئے چولہے خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح دفتر یا اپنے کارروبار پر جاتے وقت گیس کا پریشر نہ ہونے کیوجہ سے بچے ٹھنڈے پانی کے ساتھ ہاتھ منہ دھونے اور غسل کرنے کیوجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کورونا جیسی وباء کیوجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں اور کارروبار نہ ہونے کے برابر ہیں اوپر سے ہوش ربا مہنگائی نے عوام کا جینا محال کرکے رکھاہے ۔ شہریوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کے کم پریشر میں بہتری لائی جائے تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے۔