جہلم

سول ڈیفنس آفیسر جہلم کی زیر نگرانی سیشن کورٹ ملازمین کو سول ڈیفنس کا تربیتی لیکچر دیا گیا

جہلم: ڈائریکٹر پنجاب سول ڈیفنس شاہد حسین کلیانی کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا کی زیر نگرانی سیشن کورٹ ملازمین کو سول ڈیفنس کا تربیتی لیکچر دیا گیا۔

محمد رئیس انسٹرکٹر سول ڈیفنس نے فائر فائٹنگ کے حوالے سے مکمل بریفننگ دی اور فائر ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔ ماہانہ ٹریننگ شیڈول میں گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول میں تربیتی کلاسز کا بھی انعقاد کیا گیا، محمد بوٹا نے سول ڈیفنس کے حوالے سے تربیتی لیکچر دیا۔

سول ڈیفنس کی جانب سے ماہ اکتوبر میں غیر قانونی گیس ایجینسیوں، پیٹرول ایجنسیوں اور پیٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد کے جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button