
ڈومیلی: سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زاہد عزیز کا ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کا دورہ، مقامی بے روزگارنوجوانوں اور صحافیوں سے ملاقات کی، مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ زاہد عزیزنے سوہاوہ کے سینئر صحافی شیخ علی رضااور محمدبلال کے ہمراہ ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ کا تفصیلی دورہ کیا، دورے کے دوران مقامی بے روزگار نوجوانوں سے ملاقاتیں کی۔
اس پسماندہ علاقے کے پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے یہاں مقامی سطح پر کام شروع کرنے پرمشاورت کی گئی تاکہ نوجوان یہاں پر کام سیکھ کرخود اپناروزگارتلاش کرسکیں۔
پہلے مرحلے میں کچھ نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی، اسکے بعد دوسرے مرحلے میں لڑکوں اور لڑکیوں کے گروپ کی شکل میں وہ ٹریننگ دیں گے، تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد محنتی لڑکے اور لڑکیاں خود اس بزنس سے کما سکیں گے۔