پڑی درویزہ

پٹرولیم مصنوعات کے تاجر مافیا بن گئے، نگران وزیراعلیٰ متحرک ہو کر اپنی رٹ قائم کریں۔ ملک محمد مختار

پڑی درویزہ: پٹرولیم مصنوعات کے تاجر مافیا بن گئے، پٹرول، ڈیزل کے ذخائر موجودگی کے باوجود پٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی قطاریں۔ نگران وزیر اعلیٰ متحرک ہو کر اپنی رٹ قائم کریں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم نواز کے دیرینہ کارکن ملک محمد مختار عرف ڈی سی اور دیگر معززین، متاثرین نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان ایک مافیا کا کردار بن چکے ہیں۔ پٹرول مافیا کوئی آسمانی مخلوق نہیں ہے بلکہ زمینی مخلوق ہیں۔

انہوں نے مشترکہ بیان میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ازخودنوٹس لیں اور صوبائی، ضلعی انتظامیہ کوخصوصی ہدایات جاری کریں کہ وہ کہ تمام ممکنہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے پٹرول پمپوں کی خفیہ طور پر پڑتال کریں نیز جن پٹرول پمپوں سے پٹرول ، ڈیزل بر آمد ہوں ان ذخیرہ اندوز ذمہ داران کے خلاف نہ صرف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مافیا کرداروں کے پٹرول پمپ سیل کر کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں تا کہ پٹرول ڈیزل کی مصنوعی قلت کے ذمہ داران کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت اپنی رٹ قائم کر ے کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی نفرت تک نہ پہنچایا جائے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کو واقعی اپنی حکومت کی رٹ قائم کرنے میں کوئی کثر روا نہیں رکھنی چاہیے ہر عوام دشمن قدم کو روکنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button