جہلم

بجلی و گیس کی قیمتوں میں استحکام پیدا کر کے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے، صفدر سیٹھی

جہلم: معروف سماجی و کارروباری شخصیت صفدر سیٹھی نے کہا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرکے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے ، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ سے مہنگائی کے ستائے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی اور اس کو روکنے میں حکومت کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے، حکومت اپنی سطح پر عوام الناس کی بہتری اور ترقی کے لئے اقدامات اس طرح نہیں اٹھا رہی جس طرح حکمرانوں عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کرکے اقتدار میں آئے جس پر عوام محرومی کا شکار ہیںاور بنیادی سہولیات کے فقدان سے عوام میں شدید بے چینی کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔

صفدر سیٹھی نے کہا کہ بجلی و گیس کے بلوں میں اضافہ روکنے کے لئے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی و گیس کو مہنگا کرنے کی پالیسی کو فی الفور ترک کرکے عوام الناس کو ریلیف دیا جائے تاکہ عوام خوشحال ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے، عوام کے حقوق کی بالادستی اور قومی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت براہ ِ راست عام آدمی کی ترقی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ عام آدمی میں خود اعتمادی کی فضاء کو برقرار رکھا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button