ڈومیلیسوہاوہاہم خبریں

ڈومیلی پولیس کی اہم کارروائی،دو چور گرفتار، اسلحہ، بیٹریاں اور نقدی برآمد

ڈومیلی: ایس ایچ او ڈومیلی ناصر محمود اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار،، اسلحہ، بیٹریاں اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عمر اور منظور کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے مسروقہ رقم 30 ہزار روپے، 3 عدد بیٹریاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیے۔

ملزمان نے برآمد ہونے والی بیٹریاں مسجد سے چوری کی تھیں جبکہ مسروقہ رقم 30 ہزار روپے متعدد وارداتوں میں چوری کیے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ ڈومیلی میں درج تھے۔

ڈی پی او جہلم نے حکم دیا کہ عوام کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم کو شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button