پنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان میں پٹرول پمپ مافیا بے لگام، عوام سڑکوں پر ذلیل و خوار ہونے لگی

تحصیل پنڈدادنخان میں پٹرول پمپ مافیا نے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی، عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی مصنوعی قلت کو ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے اکثر و بیشتر پٹرول پمپس پر قیمتوں کے بڑھنے کے لالچ میں پٹرول مالکان مافیہ نے پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے تاکہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا سکے۔

پٹرول پمپس مافیا کے سامنے انتظامیہ بھی بے بس نظر آرہی ہے اور عوام تیل ڈلوانے کے لیے ایک پمپ سے دوسرے پمپ اور دوسرے سے تیسرے پمپ پٹرول ڈلوانے کے لیے ذلیل و خوار ہو رہی ہے، اتنی تگودو کے بعد کہیں سے 100، 200 روپے کا پٹرول بڑی منت سماجت کے بعد مل بھی جائے تو وہ خوش قسمت انسان ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی قلت کو ختم کرکے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائے اور جن پٹرول پمپس نے مصنوعی قلت پیدا کی ہوئی ہے ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button