سوہاوہ

خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والا وظیفہ وصول کر سکتے ہیں۔ لبنٰی صغیر

سوہاوہ: بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والا وظیفہ وصول کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سوہاوہ لبنٰی صغیر نے مقامی رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئےکیا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے جن خواتین کو ماہانہ پیسے ملتے ہیں اور ان کے پاس 8171 سے میسج آیا ہوا ہے ان کے ساتھ ہزار روپے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں وہ اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ کسی قریبی ریٹیلر سے وصول کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان خواتین کے بچے سکولوں میں زیر تعلیم ہیں تو وہ (ب) فارم کے ہمراہ اپنے بچوں سمیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سوہاوہ دفتر میں تشریف لائیں تاکہ انہیں تعلیمی وظائف بھی مل سکیں۔ اگرکوئی ریٹیلر آپ کے پیسوں سے کٹوتی کرے تو مجھے اطلاع دیں تاکہ آپ کے پیسے واپس کرائے جاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button