جہلم

گورنمنٹ کمپری ہنسیو سکول جہلم کی دیوار کے ساتھ سڑک پر مچھلی منڈی قائم، حادثات کا خدشہ

جہلم: جادہ گورنمنٹ ہائی سکول کے باہر مچھلی منڈی قائم، سڑک دونوں اطراف ریڑھی بان کی کافی تعداد جمع ہوچکی، سڑک پر ریڑھی بان کے لگنے سے حادثات کا بھی خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہنسیو سکول جہلم کے باہر سڑک پر نئی مچھلی منڈی قائم ہوگئی، سڑک پر مچھلی کی کئی ریڑھیاں سج گئی، میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ آفیسر نے آنکھیں بند کر لیں، ریڑھی بانوں نے سڑک پر پانی بھی پھینکنا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہ سب ریڑھی بان میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ آفیسر کی آشیرباد سے یہاں پر بیٹھے ہیں اور سڑک پر اپنی ریڑھیوں کو کھڑا کر کے اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔

انتظامیہ بھی خاموش ہو کر یہ سب تماشہ دیکھ رہی ہے حالانکہ اس روڈ سے دن میں کئی اعلیٰ افسران بھی گزرتے ہیں، ان مچھلی فروشوں نے دن کو سڑک پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر بھی لگا دیئے ہیں جس سے تعفن بھی پھیل رہا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کے باہر جادہ روڈ پر قائم اس مچھلی منڈی کو کسی اور جگہ پر منتقل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button