
جہلم میں 2 موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ایک موٹرسائیکل کو ڈمپر نے کچل دیا، حادثہ میں 7 سالہ بچہ جاں بحق اور 30 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ سنگھوئی میں ظفر ہسپتال کے قریب 2 موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جبکہ ایک موٹرسائیکل کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں 7 سالہ ہارون ولد راجہ ابرار سکنہ بدلوٹ موقع پر ہی جاں بحق اور 30 سالہ ثانیہ زوجہ راجہ ابرار سکنہ بدلوٹ شدید زخمی ہو گئیں۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی، ڈیڈ باڈی اور زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔