پنڈدادنخان

تحریک انصاف کے ٹکٹ میرٹ پر پرانے اور نظریاتی پارٹی ورکرز کو دئیے جائیں۔ سکندر گوندل

پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ میرٹ پر پرانے اور نظریاتی پارٹی ورکرز کو دئیے جائیں، حقیقی و نظریاتی پی ٹی آئی کارکنوں کو 2018 کے الیکشن کی طرح اب پھر کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے، جو لوگ تین چار سال پہلے بہاؤ دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے انہیں اہمیت اور جو 20 سالہ پرانے ورکرز ہیں، انہیں نظرانداز کرنے سے پارٹی کا نقصان ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق صدر و بانی رہنما پی ٹی آئی ضلع جہلم سکندر گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو میڈیا کے ذریعے متعدد بار نشان دہی کروا چکا ہوں کہ ایم پی اے کے امیدواروں کے ٹکٹ کیلئے آپ بذات خود انٹرویوز کریں گے اور میرٹ پر پرانے اور نظریاتی پارٹی ورکرز کو ٹکٹ دئیے جائیں گے لیکن حقیقی و نظریاتی پی ٹی آئی کارکنوں کو 2018 کے الیکشن کی طرح اب پھر کیوں نظرانداز کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن ورکرز نے پی ٹی آئی کیلئے محنتیں کیں، ممبرشپ مہم چلائیں، پی ٹی آئی کیلئے قربانیاں دیں انہیں کیوں اہمیت نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ تین چار سال پہلے بہاؤ دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے انہیں اہمیت اور جو 20 سالہ پرانے ورکرز ہیں انہیں نظرانداز کیوں کیا جارہا ہے۔ صوبائی ٹکٹوں کیلئے درخواستیں لے کر امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں اور میرٹ پر ٹکٹ دئیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button