سوہاوہاہم خبریں

القادر یونیورسٹی سوہاوہ کیس؛ نیب نے زلفی بخاری کو طلب کر لیا

سوہاوہ: نیب نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو پیش ہونے کیلئے تیسرا نوٹس بھیج دیا۔

قومی احتساب بیورو نے زلفی بخاری کو 9 جنوری کو راولپنڈی بیورو میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ القادر یونیورسٹی پراجیکٹ ٹرسٹ سوہاوہ کو زمین کی منتقلی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی۔

نیب راولپنڈی نے زلفی بخاری کو 29 نومبر اور 15 دسمبر 2022 کو القادر یونیورسٹی پراجیکٹ سوہاوہ انکوائری میں پیش ہونے کے نوٹس بھجوائے تھے، تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔

نیب راولپنڈی میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کو 458 کنال زمین منتقلی کی انکوائری جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button