جہلم

جہلم کے یوٹیلٹی اسٹورز پر عام صارفین کیلئے پاس ورڈ کی شرط ختم

جہلم: صارفین کو سیلولر کمپنیوں کے نیٹ ورکس کی وجہ سے ون ٹائم پاس ورڈ کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے فی الفور ان ٹار گٹڈ سبسڈی کیلئے وقتی طور پر ون ٹائم پاس ورڈ کا تاحکم ثانی خاتمہ کر دیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق صارفین صرف اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کرٹارگٹڈ سبڈی حاصل کر سکتے ہے۔

زرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت عوام کی سہولت کیلئے ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا گیا تھا، اس سبسڈی کے حصول کیلئے صارفین کیلئے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566 پر میسج کریں اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کریں جس کے لئے صارفین کو مشکلات درپیش تھیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے اور این ٹی سی کیساتھ مل کر اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے کوشاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button