
جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ان ایکشن، عوامی شکایات،ناقص کارکردگی کی بناء پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ بدر منیر کو معطل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ چوہدری بدر منیر کے خلاف شکایات موصول ہورہی تھیں، چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔
عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی کی بناء پر ڈی پی او ڈاکٹر فہد نے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ انسپکٹر بدر منیر کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے معطل کر دیا ہے۔