دو سگے بھائیوں کی وفات پر بہت افسوس ہوا ہے، اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ فراز چوہدری

جہلم: دو سگے بھائیوں کی وفات پر بہت افسوس ہوا ہے اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ ڈی این اے رپورٹ کے لیے کوشش کریں گئے کہ جلد از جلد موصول ہو دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف جہلم کے جنرل سیکرٹری فراز چوہدری کی احد علی اور نعلین علی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری فراز چوہدری محلہ سلمان پارس میں عاشق علی کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹوں احد علی اور نعلین علی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر فراز چوہدری کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متوفیوں کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ دونوں بھائیوں کی قبر حشر کی منزلیں آسان کرے اور جنت میں اعلی مقام دے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔
فراز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ڈی این اے رپورٹ کی کوشش کریں گے کہ جلد از جلد موصول ہو جائے۔ فراز چوہدری کے ہمراہ سید ابرار شاہ چوہدری سعید اور چوہدری رضوان منور بھی موجود تھے۔
یاد رہے سلمان پارس کے رہائشی احد علی اور نعلین علی جو جمعہ کے دن لاپتہ ہوئے تھے اور گزشتہ روز ان کی لاشیں دریائے جہلم سے ملی تھی۔