جہلم
ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ، زیر التوا کام کے دوبارہ آغاز کا جائزہ لیا

جہلم: ڈویژنل پبلک سکول کے زیر التوا کام کے دوبارہ آغاز اور رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اے ڈی سی آر جہلم حسان طارق اور دیگر عملہ کے ہمراہ سکول کا دورہ کیا اور سکول کے پہلے حصہ کی تعمیر کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایس میں کلاسز اسی سال شروع کی جائیں گی اس لئے جلد ازجلد بلڈنگ کی تعمیر کا کام مکمل کرنا ضروری ہے انہوں نے پراجیکٹ پر مصروف عمل انجینئر اور دیگر لیبر سے منصوبے کی دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے کام کے اعلی معیار کوبرقرار رکھنے کا حکم دیا۔