جہلم

ضلع کچہری جہلم تا کالا دیو روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا

جہلم: ضلع کچہری تا کالا دیو روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار، سڑک پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے، شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کا سامنا، پچھلے کئی سالوں سے سڑکوں کی تعمیر ومرمت نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے اندرون شہر کی سڑکیں جن میں کمیلا روڈ، کچہری روڈ، پولیس لائن روڈ، ٹاہلیانوالہ روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، قبرستان چوک روڈ کی تعمیر ومرمت نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں موہنجوداڑو کی منظر کشی کر رہی تھیں، جگہ جگہ بننے والے گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت جلد از جلد شروع کروائی جائے تاکہ شہر کی سڑکوں کی حالت بہتر ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button