
جہلم: اولڈ جی ٹی روڈ جہلم کی تعمیر کے دوران مین ہولز سٹرک میں دبا دئیے گئے، سڑک پر نالے نہ ہونے سے نکاسی کا کوئی انتظام نہیں، کروڑوں کا منصوبہ تباہ ہونے سے بچایا جائے۔ شہریوں کی اعلی حکام سے اپیل
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی سب سے اہم اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر نو کے دوران ٹھیکیدار نے حسب معمول شہر کی مرکزی سول لائن کے مین ہولز کو اونچا کرنے کی بجائے اوپر بجری ڈال کر مٹی ڈال دی ہے جس کی وجہ سے مین ہولز نیچے دب چکے ہیں جبکہ سڑک کے دونوں سائیڈوں پر پہلے ہی نالے موجود نہیں ہیں۔
جہلم شہر کی سماجی شخصیات حافظ سرفرازا حمدچوہدری، راو اسد اللہ ، راجہ نذیر احمد او ر دیگر نے کہا کہ نکاسی نہ ہونے سے بار بار سڑک تباہ ہو جاتی ہے پانی کا کچھ حصہ جو سیوریج لائن میں جاتا تھا وہ بھی مین ہولز بند کرنے سے پانی بند ہو جائے گا۔
شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کی سڑک کی تعمیر کے دوران شہر کی مین سیوریج لاین کے مین ہولز اونچے کئے جائیں اور سڑک کنارے فوری طور پر نالے بنائے جائیں ورنہ بیس کروڑ روپے سڑک پر خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔