دینہاہم خبریں

دینہ:‌ نامعلوم افراد نے لکڑی کی دوکان کو آگ لگا دی، لاکھوں مالیت کی لکڑ اور مشینری جل کر خاکستر

دینہ: نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں ووڈ ورکس کی دوکان کے تالے توڑ کر آگ لگا گئے، آگ کے بلند شعلوں نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 60 لاکھ سے زائد مالیت کی لکڑ، دروازے، شیٹیں، مشینری سمیت تمام اشیاء راکھ کا ڈھیر بن گئیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی کافی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پایا، پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے مالک کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ بوہڑیاں اڈہ پر واقع ملک شوکت عباس ولد خیرات علی کی دوکان ضامن ووڈ ورکس کے تالے رات 3 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے توڑ کر پوری دوکان کو آگ لگا دی، جس سے آگ کے بلند شعلوں نے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دوکان میں پڑی 10 لاکھ کی مشینری اور 50 لاکھ سے زائد مالیت کی لکڑ ، دروازے ، کھڑکیاں ، فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا، قریبی لوگوں نے دوکان مالک ملک شوکت عباس کو اطلاع دی اور ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ منگلا کینٹ کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور کافی جدوجہد کے بعد ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پایا۔

مالک شوکت عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے پتہ نہیں کسی نامعلوم افراد نے میری دوکان کے تالے توڑ کر میری پوری دوکان کو آگ لگا دی جس کا نقصان تقریباً 60 لاکھ سے زائد ہوا ہے۔ پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے متاثرہ مالک ملک شوکت عباس کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button