جہلم

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی جہلم نے اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔

تاجروں کی باہمی مشاورت سے باسمتی چاول نیا کی قیمت 235 روپے فی کلو، باسمتی چاول پرانا کی قیمت 245 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 205 روپے، دال چنا باریک 195 روپے، دال مسور موٹی 200 روپے فی کلو، دال مسور باریک 320 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 320 روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 210 روپے فی کلومقرر کی گئی۔

چنے سفید باریک 200 روپے، چنے کالے باریک 170 روپے، روٹی فائن آٹا 100 گرام 15 روپے، روٹی سرکاری آٹا 100 گرام 10 روپے، نان 120 گرام 20 روپے، چھوٹا گوشت 1200 روپے، بڑا گوشت 600 روپے، دودھ 125 روپے فی لیٹر، دہی 135 روپے، آٹا 10 کلو تھیلا 648 روپے، آٹا 20 کلو تھیلا 1295 روپے جبکہ بیسن کی قیمت 205 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button