وزیراعظم ریلیف پیکج؛ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دی جانے والی خصوصی سبسڈی صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود

دینہ: وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر دی جانے والی خصوصی سبسڈی صرف کاغذی کارروائیوں تک ہی محدود ہو رہ گئی۔ مستحق افراد تک تا حال یہ حکومتی سہولیات نہ پہنچ سکیں۔
وزیر اعظم ریلیف پیکج سے ریلیف رعایت حاصل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے 5566 پر شناختی کارڈ میسج کرنے کا کہا گیا ہے، عوام کی جانب سے 5566 پر شناختی کارڈ نمبرز میسجز کئے جارہے ہیں مگر عوام کی بڑی تعداد کو تصدیق میسج موصول نہیں ہو رہے۔ تصدیقی مسیج موصول نہ ہونے پر یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ صارفین کو ریلیف پیکج فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی جانب سے موقف اپنایا جا رہا ہے کہ جب تک تصدیقی مسیج موصول نہیں ہوتا تب تک ہم کسی بھی شخص کو رعائتی نرخوں پر کوئی بھی اشیاء فراہم نہیں کر سکتے، وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کے ساتھ سرعام مذاق کیا جا رہا ہے، مستحق افراد کو یوٹیلیٹی اسٹورز ریلیف پیکج نہیں مل رہا۔
وزیر اعظم اگر حقیقتاً وطن عزیز کی عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو تصدیقی کوڈ فوری ارسال کروانے کے لئے احکامات جاری کریں یا اس پروگرام کو بالکل ہی بند کر دیں کیونکہ اس سے کسی صارف کو بھی کوئی چیز نہیں ملے گی صارفین پچھلے4/5 دن سے تصدیقی میسیج کا انتظار کر رہے مگر انہیں کوئی بھی میسج موصول نہیں ہورہا یہ حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔