جہلم
قیدیوں کی تعلیم و تربیت سے انہیں جرائم کی دلدل سے نکالا جا سکتا ہے۔ سپرٹنڈنٹ آفتاب احمد باجوہ

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل کے سپرٹنڈنٹ آفتاب احمد باجوہ نے کہا ہے کہ قیدیوں کی تعلیم و تربیت سے انہیں جرائم کی دلدل سے نکالا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں تربیت گاہ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں قیدیوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرکے ان کا اخلاقی کردار بہتر بنانے کے لئے کوششیں کی جائیں گی تاکہ وہ جب اپنی سزا ختم ہونے کے بعد معاشرے کا بہترین شہری بن کر زندگی بسر کر سکیں،اس حوالے سے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو اچھا شہری بنانے کے لئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہاہے تاکہ جیل سے فارغ ہونے کے بعدمعاشرے کے بہترین شہری بن کر سامنے آسکیں اور رزق حلال کما کر گھر اپنے بیوی بچوں کی پرورش کر سکیں ۔