جہلم

نو تعینات ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو اسپتال کا اچانک دورہ، انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کا اچانک دورہ،انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے اپنے فرائض منصبی سنبھالتے ہوئے پہلے ہی دن ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات اور ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، ایکسرے روم، آوٹ ڈور، ان ڈور وارڈ سمیت دیگر وارڈز اور اسپتال کے مختلف حصوں میں گئے اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ادویات کی دستیابی اور انکے علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا۔

انہوں نے سٹور رومز میں جا کر ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا اور ریکارڈ چیک کیا، اس موقع پر انہوں نے تمام اسٹاف و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کا دکھ بانٹنے اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رات کے وقت کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اسپتال کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے واش روم میں ہینڈ واش موجود ہونا چاہیے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شعبہ صحت میں بہتری کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ تمام ڈاکٹرز و عملیات مریضوں کے بہت علاج معالجے کی طرف دھیان دیں اور اپنا کام پوری ایمانداری سے کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button