جہلم پولیس نے 3 اشتہاری ملزمان سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، منشیات اور اسلحہ برآمد

جہلم: ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس ان ایکشن،3اشتہا ری ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور منشیات فروش بھی گرفتار کر لیا، پولیس نے منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے مقدمہ نمبر 462/22 بجرم 489F کا مجرم اشتہاری اور مقدمہ نمبر 462/22 بجرم 489F کا مجرم اشتہاری جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ نمبر 66/2O بجرم 406 ت پ کا مجرم اشتہاری عبد الواہاب سکنہ گوجرانوالہ کو جدید سائنٹیفک بنیادوں پر ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ لِلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے دو عدد بندوق 12 اور ایک عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
تھانہ دینہ پولیس کی کارروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملز م کوگرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد، تھانہ دینہ پولیس نے منشیات فروش ملزم گرفتار ملزم کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولٹری فارم سے چوری واردات کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان کو ٹھوس شوہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔