جہلماہم خبریں

جہلم میں دو افراد کی 16 لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

جہلم میں تھانہ کالا گجراں کی حدود میں 16 سالہ لڑکی سے گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جہلم کے علاقہ تھانہ کالا گجراں کی حدود میں دو ملزمان کی جانب سے لڑکی کو گھر سے اغواء کر کے ویران مکان میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کی تصدیق ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے ذریعے ہو چکی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
جہلم میں دو افراد کی 16 لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ اس گھناؤنے جرائم کو لیکر پنجاب پولیس دو ٹوک زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ ایسے جرائم کے مرتکب مجرموں کو نشان عبرت بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button