دینہاہم خبریں

دینہ میں شوہر نے گھریلو ناچاکی پر مبینہ فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

دینہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر نے گھریلو ناچاکی پر مبینہ فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز حاجی محلہ مفتیاں دینہ میں شوہر نے گھریلو ناچاکی پر مبینہ فائرنگ کر کے 32سالہ بیوی مریم کو قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ کام کے سلسلے میں جا رہی تھی کہ صبح سویرے گھر کے قریب ہی گلی میں قتل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پو لیس تھانہ دینہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی، حادثے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button