جہلم میں پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والے ڈکیٹ نکلے، واقعہ سے قبل ڈکیتی کی واردات کی

جہلم: پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے والے ڈکیٹ نکلے ،واقعہ سے قبل ڈکیتی کی واردات کی، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذمہ ذرائع سے معلو م ہو اہے کہ آصف رضا ولد محمد حسین نئی آبادی ڈھوک جمعہ ضلع جہلم نے تھانہ صدر کوبتایاکہ میں دکان کاسامان خریدنے کے لئے لاہور جانے کے لئے اپنے دوست کے انتطا رمیں جی ٹی روڈ سگریٹ فیکٹری کے نزدیک کھڑاتھاکہ ایک سفید کار راولپنڈی کی طرف سے آئی جس میں دو نوجوان سوار تھے۔
آصف رضا نے پولیس کو بتایا کہ کار کی فرنٹ سیٹ سے ایک نوجوان اترا اور پسٹل نکال کر مجھ سے اسلحہ کی نوک پر 26ہزار سے زائد رقم ،ڈرائیونگ لائسنس،شناختی کارڈ پرس چھین لیا ،گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہونے لگے تو اسی اثنا میں ایک پولیس ملازم (کانسٹیبل زین خالد) موٹرسائیکل پر آیا میں نے شور کیا وقوعہ کے بارے میں بتلایا جس نے فوری طور پر ان کو روکنے کی کوشش کی۔
جونہی پولیس والے موٹر سائیکل کو ان کی گاڑی کے آگے کیا روکنے کے لئے تو انہوں نے زور سے ٹکر ماردی جس پولیس ملازم شہید ہوگیا ،کار والے موٹر سائیکل کو گھیسٹتے ہوئے دور تک لے گئے، پولیس ملازم کا موٹرسائیکل اپنی کارکی ڈگی میں ڈال کر سرائے عالمگیر کی جانب فرار ہوگئے ۔
کانسٹیبل کی شہاد ت کی خبر سنتے ہی ایس ایچ او صدرملک نثار احمد نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے جی ٹی روڈ پر اپنی تفتیش کا آغا ز کردیا اور نہایت قلیل ٹائم میں دونوں ملزمان کو شاہین چوک گجرات سے گاڑی اور موٹر سائیکل سمیت گرفتا رکرلیا۔