ڈومیلی

ڈومیلی میں برمنگھم کے لارڈ میئر چوہدری افضل کے اعزاز میں ظہرانہ، ممبران اسمبلی کی شرکت

ڈومیلی کی یونین کونسل نگیال کے گاؤں گنگال میں چوہدری محمدافضل لارڈ میئر برمنگھم یوکے کے اعزاز میں چوہدری محمدفیاض اور چوہدری رمیز احمد کی طرف سے ظہرانہ کا اہتمام کیاگیاتھا جس میں چوہدری فرخ الطاف اور راجہ یاورکمال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

لارڈ میئر برمنگھم چوہدری محمد افضل کا گنگال پہنچنے پر جٹ برادران اور عزیز واقارب نے گنگال انٹری پوائنٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پھولوں کے ہار پہناکر پرتپاک استقبال کیا اور ڈھول باجوں کے اور بڑے قافلے کے ساتھ پنڈال تک لایا گیا، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ایم پی اے راجہ یاور کمال کابھی شاندار استقبال کیاگیا۔

اس تقریب میں سید بھلوشاہ چکوال، ڈاکٹر فضل الحق فضلی اور ڈومیلی سے پی ٹی آئی کی اہم شخصیت سابق چیئرمین یوسی ڈومیلی مرزا جمشید اشرف حیال، سابق چیئرمین یوسی ججیال ملک محمد اشفاق، سابق وائس چیئرمین یوسی اڈرانہ راجہ نعیم کیانی،سابق کونسلر راجہ محمد راؤف بڑاگواہ، سابق وائس چیئرمین یوسی نگیال چوہدری پرویز احمد، چوہدری محمد مقبول جہلم، چوہدری محمد شفقت دینہ، چوہدری محمد اسحاق کالا گوجراں، راجہ طاہر افضل، راجہ راسب بھیٹ شرکت کی

تقریب میں چوہدری شہزاد ڈھولن، چوہدری احسن تعریف جوہدہ چوہدری پرویز گوڑھا جٹاں، پہلوان نعیم غازیوٹ، چوہدری قیصر کدلوٹ، چوہدری برکات احمد کدلوٹ، راجہ معروف عابد بڑاگواہ، ڈاکٹر اعجاز احمد بھیٹ، ملک محمد بوستان ڈھوک اعوان، چوہدری بشیر ڈھوک عبداللہ، میاں ریاض اختر باگڑیاں، میڈم سعدیہ خان راجہ، چوہدری تصور نعیم گجر گجر کٹاریاں شرکت کی۔

تقریب میں چوہدری شاہد اقبال تھلہ چوہدریاں، چوہدری فخر رشید ایڈوکیٹ تھلہ چوہدریاں، میاں بشیر احمد ڈھوک میانی بڑاگواہ، چوہدری طارق محمود گنگال، کیپٹن جاوید گنگال، چوہدری شوکت نگیال، چوہدری پرویز تمریاں نگیال، چوہدری محمد شکیل راولپنڈی، چوہدری حفیظ احمد راولپنڈی، ماسٹر عبدالمجید نگیال، چوہدری ملوک خان گنگال، چوہدری عتیق احمد راولپنڈی،میڈیا نمائندگان اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر لارڈ میئر برمنگھم چوہدری محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف،ایم پی اے راجہ یاور کمال اور تقریب میں شامل شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ایم پی اے راجہ یاور کمال نے بھی تقریب میں خطاب کیا اور حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے بارے علاقہ معززین کو آگاہ ۔ راجہ یاورکمال نے خطاب میں مسلم لیگ ن پر خوب لفظی گولہ باری بھی کی اور چوہدری محمد فیاض، چوہدری رمیز احمد اور برادران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا، تمام معززین علاقہ نے شاندار تقریب منعقد کرنے پر جٹ برادران کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے بعد ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کا بڑا کھڑاک گنگال سے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرادی۔ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی نمبردار محمد نذیر کے گھر آمدہوئی، نمبردارمحمد نذیر نے برادری اور ساتھیوں سمیت چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات کر کے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button