پنڈدادنخاناہم خبریں

ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدور پچھلے 3 سال سے فاقہ کشی پر مجبور، مزدوروں کا احتجاج

پنڈدادنخان: ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت میں مزدور پچھلے تین سال سے فاقہ کشی پر مجبور، ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی موجود ہ پوزیشن کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کو سکریپ بنا کر اکھاڑنے کے خلاف مزدور سراپا احتجاج، جب تک مزدورں کے مسائل حل نہیں ہوں گے، احتجاج جاری رہے گا۔ مزدور رہنما

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر کے نواح میں واقع ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدور گزشتہ تین سالوں سے فیکٹری کی بندش کے خلاف سراپااحتجاج ہیں، فیکٹری گیٹ کے سامنے سینکڑوں مزدوروں نے احتجاج کیا۔ مزدروں کا کہنا ہے کہ مالکان فیکٹری کو سکریپ بنا کر فروخت کرنا چاہتے ہیں، آخری دم تک مزدورں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جب تک مزدورں کے مسائل حل نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا، فیکٹری مالکان اپنی چوری چھپانے کے لئے فیکٹری کو سکرپ بنا کر شفٹ کرنا چاہتے ہیں۔

مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، طاقت اور دھونس دھاندلی سے مسائل حل نہیں ہو سکتے، مزدور یونین نے فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا۔

اس دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی جبکہ ضلع بھر سے مختلف وفد مزدورں سے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچے۔

سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے مسائل فوری حل کرائے جائیں اور نوکریاں دینے کے دعوؤں کو حقیقی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button