للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز

پنڈدادنخان میں للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وےترقیاتی منصوبہ کے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کام کی بندش کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا گیا۔

پیر کے روز کنوینئر علامہ بشیر احمدکرم اور ممبران کمیٹی کی کال پر سکول و کالجز کے طلباء اور سول سوسائٹی کے افراد پر مبنی عوام کی کثیر تعداد نے احتجاجاً للِہ چوک پر دو گھنٹے دھرنا دیئے رکھا، دھرنا سے چاروں اطراف کی ٹریفک جام ہو گئی۔

شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے پر فوری کام شروع کرنے اور فنڈز کے اجراء وغیرہ کے مطالبات درج تھے۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کنوینئر علامہ بشیر احمد کرم نے کہا کہ طے شدہ شیڈول کے اگلے مرحلے میں مزید بہتری آئے گی اور اللہ نے چاہا تو 15 دسمبر کو لاہور اسلام آباد موٹروے بلاک کریں گے۔ اب یہ تحریک اپنا ہدف حاصل کئے بغیر نہیں رکے گی۔

اس دوران پنڈدادنخان مرکزی انجمن تاجران کے لیڈر چوہدری زبیر جمیل اور تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے سیکرٹری جنرل ملک نیئر اعوان پر جوش نعرے لگوا کر سرد موسم میں شرکاء کا خون گرماتے رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button