این اے 61؛ شوکت اقبال مرزا کے دھاندلی کے الزامات، آر او کی ری کاؤنٹنگ کی درخواست لینے سے معذرت

پنڈدادنخان: جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا نے انتخابی نتائج کو دھاندلی زدہ قراردے دیا اور کہا کہ رات گئے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے۔

آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا اپنے وکیل ایڈووکیٹ شاہدکندوال کے ہمراہ آراو آفس میں دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر پہنچے جہاں ان کی درخواست کو لینے سے انکار کردیاگیا۔

اس موقع پر ان کی ترجمانی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ شاہد کندوال کا کہنا تھا ہمیں کہا گیا ہے آپ کے 84 ہزارووٹ بنتے ہیں اورچوہدری فرخ الطاف کے 88 ہزارووٹ بنتے ہیں۔ کل تک فارم 45 پر ہمارا رزلٹ کی جب گنتی کی گئی تو ہمارے ووٹ ایک لاکھ تین ہزار تھے۔ ہمیں آراوآفس میں بھی داخل نہیں ہونے دیاجا رہا اورہماری درخواست کو نہیں لیاگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button