جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کا دورہ، سکول میں جاری تعمیر و مرمت اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 سول لائن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ماڈل سکولز پروگرام کے تحت جاری تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پرنسپل سکول ہذا کے ہمراہ مختلف حصوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں میں جدید سہولیات فراہم کرنے اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔