ضلع جہلم میں الیکشن کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں

جہلم: ضلع بھر میں الیکشن کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں، 4 فروری بروز اتوار سے بند ہونے والے اسکول 12 فروری کو کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت ملک بھر میں 8 فروری کو الیکشن کا انعقاد ہونے جارہا ہے، جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔عام انتخابات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہلم سمیت ملک بھر میں الیکشن کے لیے 8 فروری 2024 جمعرات کو پولنگ ہوگی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 4 فروری کو اتوار اور 5 فروری کو کشمیر ڈے کے باعث اسکول بند تھے جب کہ آج 6 فروری سے 9 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔اس کے بعد 11 فروری کو اتوار ہے، جس کے بعد 12فروری کو اسکول کالجز اور یونیورسٹیز کھلیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button