صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود کی وفد کے ہمراہ تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر کا دورہ
جہلم: صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے الیکٹرانک میڈیا نمائندگان کے ہمراہ تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر کا دورہ کیا، تحفظ سینٹر میں تعینات سٹاف نے وفد کو تحفظ سینٹر میں دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔
تحفظ سینٹر کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر بلال نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تحفظ سینٹر ٹرانسجینڈر گونگے بہرے و سپیشل افراد اور لاوارث بچوں کے لیے بھی فرائض سر انجام دے رہا ہے۔
صدرالیکٹرانک میڈیا سابق جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی نے جہلم پولیس کی طرف سے ٹرانسجینڈرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔
صدرالیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات خصوصاٹر انسجینڈرز کو تمام سہولیات ایک چھت تلے میسر ہوں گی جس سے ٹرانسجینڈرز کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔
وفد میں سیکرٹری اطلاعات جہلم پریس کلب سید ناصر محمود، چوہدری عکراش کامران اصغر،چوہدری تصور حسین،چوہدری دانیال عابد شامل تھے۔